میڈرڈ30جولائی(ایس او یوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی کشتیوں نے تین کشتیوں کے ذریعے خلیج جبل الطارق عبور کرنے کی کوشش کرنے والے ساٹھ تارکین وطن کوبچالیا۔ہسپانوی میری ٹائم سروسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کو دو مختلف آپریشنز کے دوران ریسکیوکیاگیا۔ہسپانوی حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں برس اب تک شمالی افریقہ سے بحیرۂ روم عبورکرکے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے سات ہزار سے زائد تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے۔ یہ تعدادسن 2016کے مقابلے میں زیادہ ہے۔